Tuesday, 19 June 2018

گلوکارہ عینی خالد کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے زخمی

https://goo.gl/4FVSzN
گجرانوالہ میں ایک نجی کالج کے میوزیکل کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سےگلوکارہ عینی سمیت 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔

اسٹیج گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی گلوکارہ عینی خالد کی پرفارمنس جاری تھی۔ اسٹیج گرنے سے گلوکارہ عینی خالد کو بھی کاندھے پر چوٹ آئی، جن کو دیگر زخمی طالبات سمیت قریبی ہسپتال منقتل کردیا گیا۔


اسٹیج ایک ساتھ اتنا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے گرگیا، اسٹیج کے گرتے ہی اس پر موجود گلوکارہ عینی خالد اور طالبات بھی نیچے گرگئیں جس کے نتیجے میں عینی خالد سمیت تمام طالبات زخمی ہوگئیں لیکن خوش قسمتی سے کسی کو بھی شدید نوعیت کی چوٹ نہیں آئی۔


واضح رہے کہ اسٹیج گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیج گرنے کا واقعہ معمولی نہیں آخر انتظامیہ اتنی لاپرواہ کیسے ہوسکتی ہے
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...