Tuesday, 19 June 2018

پیدائش کے ساتھ ہی بچے کے کان میں اذان دے کر اُسے کونسی نماز کی طرف بُلایا جاتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

https://goo.gl/atuFNx
آپکے ذہن میں کبھی سوال اُبھرا کہ بچے کے پیدا ہوتے ہی اسکے کان میں اذان دے کر اُسے کونسی نماز کی طرف بُلایا جاتا ہے؟ جبکہ بچہ تو ابھی کئی سال نماز نہیں پڑھ سکتا۔یہ اِس بات کا علامتی اظہار ہے کہ زندگی ایک نماز ہے اور بچّہ اپنی نماز کا آغاز کرنے جارہا ہے۔یعنی بندگی والی زندگی بذاتِ خُود ایک نماز ہے۔اس نماز کی ادائیگی عُمر بھر الہٰامی اُصولوں پر چل کر ہوگی۔

جو چھوٹی نماز ہم گھروں اور مساجد میں پڑھتے ہیں وہ بڑی نماز ہی کی تیّاری ہے۔اگر میں اپنی چھوٹی نماز کے اثرات اپنی سیاست ، معیشیت اور مُعاشرت پر ڈالنے کی بھرپُورکوشش کرتے نہ مرا تو میں نے قُرآن کا نماز کے قیام کا مُطالبہ پُورا نہ کیا۔ کاش کہ نماز کے جسم کے ساتھ ساتھ اِسکی رُوح کو بھی پالیں۔اللہ نے سُورۃ الماعُون میں ایسے نمازیوں کو دین اور قیامت کو جھُٹلانے والا قرار دیا ہے جنکی نماز تو جاری ہے لیکن یتیم یعنی کمزور اپنے حق سے محرُوم ہو۔نمازیوں کی نماز جاری ہو لیکن مسکین یعنی غُربا خوراک سے محرُوم ہوں اور مُعاشرے کے عام لوگ عام استعمال کی چیزوں کو ترستے ہوں۔یعنی مساجد میں نماز تو جاری ہو لیکن نمازی اور امام، عدل کے اُصولوں پر اُستوار نظامِ حکُومت ، فلاحی نظامِ معیشیت اور مساویانہ مُعاشرتی نظام کی جدّوجہد میں نہ لگے ہوں تو ایسے نمازیوں کے لیے اللہ سُورۃ الماعُون میں قیامت کے دن ہلاکت کی خبر دیتا ہے۔آئیے نماز کی ادائیگی کی اپنی سی کوشش شُرُوع کریں۔آئیّے قُرآن پر غور کرنا شُروع کریں تاکہ ہم جان سکیں کہ اللہ ہم سے چاہتا ہے۔تاکہ قوم پر جاری عذاب ختم ہو اور کائنات نماز کے قیام کے ثمرات پا کر مُسکرا اُٹھے۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اذان, اسے, انگیز, اگئی, بلایا, بچے, جاتا, حیرت, دے, ساتھ, سامنے, طرف, میں, نماز, وجہ, پیدائش, کان, کر, کونسی, کی, کے, ہی, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...