Monday, 18 June 2018

دنیا کا خوش قسمت ترین بچہ، بچے کو جنم دیتے ہی حاملہ خاتون کی زندگی بدل گئی، ایساکام ہوگیا کہ تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

https://goo.gl/ehRjSr
نیویارک (نیوزڈیسک) مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ دنیا میں آنیوالا ہر بچہ اپنی قسمت خود لے کر آتا ہے اورناقدین کو ا س کا عملی ثبوت امریکہ میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تو کچھ ہی دیربعد 50ہزار ڈالر کی جیک پوٹ لاٹری جیتنے کی خوشخبری بھی آگئی ۔ بچے کی پیدائش اور پھراسی دن لاٹری جیتنے کی خبرکم ہی ملتی ہے ۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق خاتون نے سپرمارکیٹ سے ایک پاوربال ٹکٹ خریدی تھی لیکن بچے کی پیدائش کے سلسلے میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے لکی ڈرا کے دن ٹکٹ دیکھ نہ پائی ، بچے کی پیدائش کے کچھ دیر بعد اسے دوسری خوشخبری بھی مل گئی ۔ خاتون نے بتایاکہ ”ہمیں ہسپتال میں ہی پتہ چلا کہ ہم جیت چکے ہیں لیکن ہم بہت تھکے ہوئے تھے اورسامنے آنے سے پہلے مزید کچھ دن انتظار کرنے کا فیصلہ کیا“۔ رپورٹ کے مطابق نئے نئے بننے والے والدین نے فیصلہ کیا کہ جیتی ہوئی رقم سے ہسپتال کے بلزاداکریں گے اور کچھ رقم نئے گھر کی تعمیر میں صرف کریں گے کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں ہی کیلیفورنیا میں منتقل ہوئے ہیں ۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ایساکام, بدل, بچہ, بچے, بڑی, تاریخ, ترین, جنم, حاملہ, خاتون, خوش, خوشخبری, دنیا, دیتے, زندگی, سب, سے, عجیب و غریب, قسمت, مل, کا, کو, کہ, کی, گئی, ہوگیا, ہی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...