https://goo.gl/PWYtQy
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک بولڈ اور بے حیائی پر مبنی فلمیں بنانے کی دوڑ جاری ہے ،فحش مناظر اور اخلاق باختہ مناظر اب ہندوستانی فلموں میں ایک عام سی بات سمجھی جا رہی ہے ۔
گزشتہ روز مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم ”عشق جنون “ کو بھارتی فلمی تاریخ کی ”اخلاق باختہ فلم “قرار دیا جا رہا تھا لیکن اَب پوجا بھٹ نے میدان میں اترتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جسم 3کے نام سے نئی فلم بنانے جا رہی ہیں جو اَب تک کی سب سے بڑی”بولڈ ترین “ فلم ہو گی اور اگلے سال میں کسی بھی وقت پردہ سکرین کی زینت بنے گی ۔بھارتی ٹی وی چینل ”زی نیوز “کے مطابق پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ ”جسم3“ میں 3اداکار اور ایک اداکارہ اہم کردار نبھائیں گے ،تاہم پوجا بھٹ نے ”کاسٹ“کے حوالے سے کچھ بتانے سے گریز برتتے ہوئے کہا کہ ابھی تک فلم کی کاسٹ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں کیا لیکن ایسا کرتے ہیں کہ ”قیاس “لگانا شروع کرتے ہیں ،ہو سکتا ہے کہ اس میں اپنی ”بے باکی کے جوہر “ دکھانے والے نئے چہرے ہی ہوں ۔واضح رہے کہ جسم سیریز کی پہلی فلم کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھاجس میں بپاشا باسو اور جان ابراہم اہم کردار میں تھے۔2013میں ریلیز ہونے والی جسم 2 میںبالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ اور سابقہ فحش سٹار سنی لیون نے انڈین فلم اندسٹری میں دستک دی تھی اور فلم میں ”بے حیائی اور بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑے تھے ۔اب 2017میں پوجا بھٹ ”جسم تھری“میں کیا گل کھلاتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 June 2018
پوجا بھٹ نے ”جسم تھری “میں بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑنے کا اعلان کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment