https://is.gd/d4OgOh
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے تک کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے کیلئے برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے اور 7 جون تک اب قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اوگرا نے وفاقی وزیر خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات مین سترہ فیصد اضافے کی سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ مسلم لیگ ن جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردے گی مگر ان افواہوں کی تردید مفتاح اسماعیل نے کچھ دیر قبل خود کردی۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈیزل 12 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ مٹی کا تیل آٹھ روپے تیئس پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
اگر وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر منظوری دے دی جاتی تو پیٹرول کی نئی قیمت قیمت 96 روپے7 پیسے، ڈیزل 111 روپے 26 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت 88 روپے10 پیسے فی لیٹر تک پہنچ جاتی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ جانے کےباعث ہوا جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ عید پر حکومت نے خوب تحفہ دیا ہے، مہنگائی بے حد بڑھ جائے گی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اضافہ, اعلان, بزنس, خزانہ, قیمتوں, مصنوعات, میں, نہیں, وزیر, وفاقی, پیٹرولیم, کا, کی, ہوگا
Sunday, 10 June 2018
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment