Sunday, 10 June 2018

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کا بچپن ختم ہورہا ہے، تحقیق

https://is.gd/KEKKz1
واشنگٹن: امریکی ماہرین نے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے چھوٹے بچوں کا بچپن وقت سے پہلے ختم ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک سروے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فون کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں کو روز مرہ کے معمولات سے بہت دور کررہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کو اہمیت دینے والے بچے اپنے کھیل کود، وقت پر کھانے اور اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے سے دور ہورہے ہیں جس کے باعث اُن کی حقیقی زندگی بری طریقے سے متاثر ہورہی ہے۔

تحقیقاتی ماہرین کے مطابق 72 فیصد دس سال سے کم عمر بچے اور بچیاں یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں فون پر آنے والے پیغام کا جواب ضرور دینا ہے جبکہ 59 فیصد والدین کا مانناہے کہ اُن کے بچے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی بری لت میں مبتلا ہوگئے۔

ماہرین کا کہنا تھاکہ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال نو عمر بچوں کے مزاج کو غیر فطری بنا رہا ہے جس کے باعث انہیں اپنے گھر کے ماحول اور بچپن کی شرارتوں یا معصومیت کا کوئی احساس تک نہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسمارٹ فون پر ویڈیوز دیکھنے یا پھر گیم کھیلنے کا رجحان بچوں میں تیزی کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے صرف امریکا کی بات کی جائے تو 10 فیصد سے زائد بچے اس بری لت کا شکار ہوچکے۔

سروے کے مطابق آئندہ آنے والی نسل اسمارٹ فون کی وجہ سے سست ہوگی جس کے بہت برے اثرات اُن کی زندگیوں پر پڑیں گے کیونکہ ایک ایسی نسل حالیہ دور میں پروان چڑھ رہی ہے جو گھروں سے باہر جانے، کھیل کود، جسمانی ورزش سے بہت دور ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, استعمال, اسمارٹ, بچوں, بچپن, تحقیق, ختم, صحت, فون, والے, کا, کرنے, ہورہا, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...