https://goo.gl/4vf6jz
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چہرے کے حسن میں نکھار لانے کیلئے لوگ صدیوں سے ایلو ویرا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تمازت سے متاثرہ جلد کو درست حالت میں واپس لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیش بہا خزانے سے
کسی صورت کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن کی نگہداشت کیلئے مصنوعات تیار کر نےوالی بیشتر کمپنیاں ایلو ویرا استعمال کرتی ہیں۔ علا وہ ازیں ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلو ویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہے تاہم اس کا رس پینے سے صحت پر بڑی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس پودے میں قدرت نے 200سے زائد ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو ناصرف جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں بلکہ قلبی صحت کیلئے بہترین ہیں۔ماہرین کی جانب سے ایلوویرا کے جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پانچ فوائد بتائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔فائدہ نمبر1:ایلوویرا جیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین میک اپ ریمور کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو روئی یا ٹشو اور خالص ایلوویرا جیل درکا ہوگا۔ پس روئی یا ٹشو کو ایلو ویرا جیل میں بھگو کر چہرے کا میک اپ صاف کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد جواں ہو گی۔فائدہ نمبر2: 2009 میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 90روز تک ایلوویرا کا رس
پینے سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ پی سی اے سکن کی چیف سائنٹیفک آفیسر معروف ڈرماٹالوجسٹ جینفر لنڈر کا کہنا ہے کہ ایلو ویرا کا جوس استعمال کرنے سے جھریوں میں کمی اور چہرے کی جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔فائدہ نمبر3: ایلوویرا جیل کا استعمال بھنووئوں کو اپنی جگہ پر سیٹ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔فائدہ نمبر4: اگر ایکنی یا
دانوں کی وجہ سے جلد سرخ اور سوزش زدہ ہوجائے تو ایلوویرا جیل کے باقاعدہ استعمال سے سرخی اور سوزش میں آرام ملتا ہے اور جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔فائدہ نمبر5: بہت سے لوگوں کو منہ کے اندرونی مسائل کا سامنا ہوتا ہے ،جیسے اندرونی حصے میں سوجن یا مسوڑھوں سے خون آنا وغیرہ۔ 2014 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایلو ویرا جیل کو منہ کے اندر لگانے سے منہ کی سوجن اور مسوڑھوں سے خون آنے جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ –
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Thursday, 14 June 2018
ایلوویرا کے وہ فائدے جنہیں اگر آپ جان لیں تو اسے سونے کے بھاؤ بھی خریدیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment