Thursday, 21 June 2018

مومنہ مستحسن کا نیا گانا ’آیا نہ تو’ مداحوں میں مقبول ہوگیا

https://is.gd/HUcUtk
کراچی: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا، گانے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا، گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن ڈینی میمک نے کی ہے، گانے کی شوٹنگ بینکاک میں کی گئی ہے۔

کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ مومنہ مستحسن کا یہ پہلا گانا ہے، جس کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز ارجن کننگو نے کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جن کا بریک اپ ہوچکا ہے اور اب وہ دوبارہ مل کر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔



یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی یہ گانا مداحوں میں مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، دوسری جانب بھارتی گلوکار ارجن کننگو نے مومنہ مستحسن کے ساتھ انسٹا گرام پر تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں گائے ہوئے گانے آفرین آفرین سے شہرت ملی تھی، وہ بالی ووڈ میں فلم ایک ولن کے گانے ’آواری‘ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔
Urdu Khabrain
Aaya, Na, Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Tu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, ایا, تو, شوبز, مداحوں, مستحسن, مقبول, مومنہ, میں, نہ, نیا, کا, گانا, ہوگیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...