Thursday, 21 June 2018

ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کوبحفاظت اتارلیا گیا

https://is.gd/20xEwV
کار میں معمر خاتون سوار تھیں جنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔ فوٹو : فائل

سان فرانسسکو: کیلی فورنیا میں پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گرکرجنگلے سے لٹکنے والی کارمیں سوار معمر خاتون کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معمرخاتون پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گاڑی نیچے اتارنے کی کوشش کے دوران سامنے سے آتی کار کو دیکھ کر گھبرا گئیں اور گاڑی کے بریک پر پاؤں رکھنے کے بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا جس سے گاڑی کی رفتارتیزہوگئی اوربے قابو ہو کر حفاظتی جنگلا توڑتی ہوئی میں معلق ہوگئی۔

ریسکیو ادارے نے لوہے کے جنگلے اور تاروں میں پھنس کر آدھی سے زیادہ ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کو بحفاظت نکال کر بعد ازاں گاڑی کو بھی نیچے اتار لیا۔ خاتوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ اس وقت حادثے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ریسکیو ادارے کے ماہر اہلکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے اہلکاروں کے جذبے کی تعریف کی۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اتارلیا, خاتون, سے, عجیب و غریب, معلق, معمر, میں, کوبحفاظت, گاڑی, گیا, ہوا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...