Sunday, 24 June 2018

سنیئے پاکستان - عید الفطرکا سب سے بڑا میوزک کلیکشن ریلیز

https://is.gd/Ub84Yq



چھوٹی عید پر اے آروائی میوزک نے ’’سنیئے پاکستان ‘‘ کے نام سے بڑا میوزک کلیکشن ریلیز کردیا، دنیا بھر سے فنکاروں کے گانے شامل کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی میوزک نے سنیئے پاکستان 2018 کے عنوان سے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اب تک کی سب سے بڑی میوزک کلیکشن ریلیز کی ہے جس میں پاکستان ، امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ، فرانس اور سعودی عرب سمیت کئی ملکوں سے دس آرٹسٹ منتخب کیے گئے ہیں۔

سنیئے پاکستان کے عنوان سے ریلیز کی جانے والی اس کلیکشن کے فنکاروں میں استاد روشن عباس، مائسا، فدا خان، حامد شیخ، راگنی اور دیگر شامل ہیں۔سنیئے پاکستان اور اے آر وائی میوزک کی یہ ریلیز دنیا کے 212 مختلف خطوں میں 34 ناموار ڈیجیٹل اسٹورز پر سنی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی موسیقی کے شائقین دنیا بھر میں کہیں سے بھی اے آروائی میوزک کی موبائل ایپ سے ان گانوں کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔یہ گانے سانگز نامی ریڈیو اسٹیشن پر بھی سنے جا سکتے ہیں۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, الفطرکا, بڑا, ریلیز, سب, سنیئے, سے, شوبز, عید, میوزک, پاکستان, کلیکشن

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...