Friday, 22 June 2018

میرا نام نواز شریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے تو چھین لیں: سابق وزیراعظم

https://goo.gl/yG7Gim
سابق وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ یہ کوئی غیر متوقع فیصلہ نہیں ہے اور اس فیصلے نے مقننہ (پارلیمنٹ) کا اختیار بھی چھین لیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا، '28 جولائی کو میری وزرات چھین لی گئی اور کل کے فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کی وزرات چھین لی گئی، میرا نام نواز شریف ہے، مجھ سے میرا نام بھی چھین لیں'.


انہوں نے کہا، 'آئین مین کوئی شق ڈھونڈیں، جس کی مدد سے مجھ سے میرا نام محمد نواز شریف بھی چھین لیں'۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ 28 جولائی کے فیصلے میں بلیک لاء ڈکشنری استعمال کی گئی تھی، کل جو فیصلہ ہوا ہے، اس کی بنیاد بھی وہی فیصلہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں اور اقامہ پر نااہل کردیا گیا۔


ان کا کہنا تھا کہ اب یہ مزید خوروخوض کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دے دیں۔


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے یکے بعد دیگرے آنے والے فیصلے نواز شریف اسپیسفک ہیں، جو نواز شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں، یہ غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اس, بھی, تو, سابق, شریف, لیں, میرا, نام, نواز, وزیراعظم, پاکستان, چھین, چھیننا, کو, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...