Friday, 22 June 2018

مردوں کے مقابلے میں خواتین کے ہاتھ زیادہ ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں؟بالآخر راز سے پردہ بالآخراُٹھ ہی گیا

https://goo.gl/e8Ngkw
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دان کی تحقیق نے اس صدیوں پرانے ‘راز’ سے پردہ اٹھادیا ہے. اس تحقیق کے دوران محققین نے رضاکاروں کو اپنے ہاتھ تین منٹ کیلئے ٹھنڈے پانی میں ڈبونے کے لیے کہا، نتائج سے معلوم ہوا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کے ہاتھ زیادہ ٹھنڈے ہونے کی وجہ مسلز کا حجم ہے.خواتین اور بچوں کو سرد موسم میں اپنے ہاتھ اس لیے ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیںکیونکہ ان کے مسلز کا حجم مردوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے. تحقیق کے مطابق جن لوگوں کے ہاتھوں کے مسلز کا حجم زیادہ تھا،

ان کے ہاتھ ٹھنڈے پانی سے باہر نکلنے کے بعد زیادہ جلد گرم ہوئے. اس حقیقت نے محققین کو اس لیے بھی حیران کردیا، کیونکہ ان خیال تھا کہ سرد موسم میں چربی لوگوں کے ہاتھوں کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے. انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے مسلز کا حجم کم ہوتا ہے اور سرد موسم میں ان کیلئے اس عضو کی حرارت کو مستحکم رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں. تحقیق کے دوران محققین جسمانی حجم اور ساخت کا جسمانی حرارت خصوصاً ہاتھوں کے درجہ حرارت پر اثر دیکھنا چاہتے تھے .

محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے خیال تھا کہ چربی ہی جسمانی درجہ حرارت کیلئے سب سے اہم عنصر ہےمگر اب معلوم ہوا کہ درحقیقت مسلز اس حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ انسانی جسم حیرت انگیز نظام کا حامل ہے جو مسلز کو حرارت پیدا کرنے کیلئے استعمال کرکے ہاتھوں سمیت پورے جسم کو گرم رکھتا ہے.
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...