Tuesday, 19 June 2018

ازدواجی فرائض کی ادائیگی کیلئے پیٹ خالی ہونا چاہیے یا بھرا ہوا؟ ماہرین نے بتادیا

https://goo.gl/NF4gx2
خالی پیٹ کام کرتے ہوئے کافی دشواری کا سامنا رہتا ہے لیکن کچھ کام ایسے بھی ہیں جو صرف خالی پیٹ ہی کرنے چاہیں کہ اس طرح ہماری کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور نتیجہ بھی شاندار رہے گا۔میڈیکل ڈیلی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے لئے خالی پیٹ رہنا اچھی بات ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھرے ہوئے پیٹ کی وجہ خون کا زیادہ بہاؤہمارے جسم معدے کی طرف ہوتا ہے اورتمام توانائی وہاں صرف ہوتی ہے جوکہ ازدواجی عمل میں اچھی بات نہیں ۔ (جاری ہے ) ہ

اسی طرح اگر آپ کو کوئی فیصلہ کرنا مقصود ہوتو ہمیشہ خالی پیٹ کریں۔ایک ولندیزی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے خالی پیٹ ٹیسٹ دیا ان کی کامیابی 50فیصد تھی جبکہ کھانا کھاکر ٹیسٹ دینے والے افراد کی کامیابی کی شرح 40فیصد تھی۔کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ خالی پیٹ ورزش کرنے زیادہ فائدہ ہوتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاہے آپ کھانے کے بعد جم جائیں یا پہلے فرق نہیں پڑتا اور حراروں کی ایک جیسی مقدار ہی استعمال ہوتی ہے۔ (جاری ہے ) ہ

ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاپنگ کرنے کے لئے خالی پیٹ ہرگز نہیں جانا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم خالی پیٹ شاپنگ کرنے جائیں تو ہمارے جسم کی کارکردگی زیادہ اچھی نہ ہوگی اور ہم ضرورت سے زیادہ وقت اور توانائی اس پر صرف کریں گے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ادائیگی, ازدواجی, بتادیا, بھرا, خالی, عجیب و غریب, فرائض, ماہرین, نے, پیٹ, چاہیے, کی, کیلئے, ہوا, ہونا, یا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...