Friday, 15 June 2018

امیتابھ کا انوکھا انداز انٹرنیٹ پر وائرل

https://goo.gl/Qge2T4
ممبئی: بالی انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن بڑھاپے کے باوجود اپنی نئی عمر میں ایسا کردار ادا کررہے ہیں جسے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، بگ بی نے اپنے تصویر شیئر کی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بگ بی 27 سال بعد معروف ساتھی اداکار رشی کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ مین جلوہ گر ہورہے ہیں، دونوں مقبول اداکاروں کے مداح طویل عرصے بعد اسکرین پر نامور فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

فلم انڈسٹری میں گزشتہ کئی برسوں سے راج کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے کردار کی تصویر اپلوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انوکھے انداز میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہ دراصل ایک گانے کے دوران رقص کی ہے، امتابھ بچن ریپ گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امیتابھ اداکاری کے ساتھ گلوکاری اور رقص کے جوہر بھی دکھائیں گے، گزشتہ دنوں لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گانا ریکارڈ کروارہے تھے۔

اُمیش شکلا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں لیجنڈری اداکار رشی کپور کے 102 سالہ والد کا کردار ادا کررہے ہیں، ’102 ناٹ آؤٹ‘  رواں برس 4 مئی کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے گانے کو گذشتہ دنوں مکمل کیا جانا تھا مگر مقبول ادکارہ سری دیوی کی اچانک موت کے باعث بعد ڈائریکٹر نے شوٹنگ کو فوری طور پر روکتے ہوئے اس کی تاریخ ملتوی کردی تھی۔ یاد رہے ادکارہ سری دیوی گذشتہ ہفتے قریبی عزیز کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے کوچ کر گئیں.
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, امیتابھ, انداز, انوکھا, انٹرنیٹ, شوبز, وائرل, پر, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...