Tuesday, 19 June 2018

پاکستانیوں کا شاندار کار نامہ ۔۔ اب کوئی بھی شخص کرکٹ میں دھاندلی نہیں کر سکے گا ۔۔ پی ایس ایل سیریز میں اس زبردست ایجاد کو استعمال کرنے کا فی�

https://goo.gl/dWekQD
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نوجوانوں نے نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں اسے دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں اور محنت کے باعث دنیا کے کسی بھی خطے کے نوجوانوں سے کم نہیں۔کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان اکثر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر دنیا کو حیران کر دیتے ہیں اور ایسا ہی کارنامہ اسلام آبادکے نوجوانوں نے سر انجام دیتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں نے نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا۔نو بال کی شناخت کا خودکار نظام مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکنڈوں کےدوران بال کے ہاتھ سے نکلتے ہی اور بلے باز تک پہنچنے سے پہلے ہی نوبال کی نشاندہی کردیتا ہے۔ یہ نظام ہاتھ میں پہنے جانے والے ایک بینڈ سے منسلک ہے جو امپائر کے ہاتھ میں پہنایا جائے گا تاکہ وائبریشن کے ذریعے امپائر کو نو بال کی بروقت نشاندہی ہوسکے ۔

اس نظام کے ذریعے اسٹمپ آؤٹ اور رن آؤٹ کے بھی قطعی درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور کرکٹ کی دنیا سے غلط فیصلوں اور تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔نو بال کی شناخت کا خودکار نظامپی ایس ایل کے اگلے سیزن میں اسے دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...