https://goo.gl/RRMdWD
کراچی(نیوزڈیسک ):ملکی تاریخ کا پہلا روٹی بینک خدمت خلق میں اپنی مثال آپ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق اگست 2017میں ملکی تاریخ کا پہلا روٹی بینک کھولا گیا تھا جو کامیابی سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بینک سے ضرورت مند جب چاہئیں دو وقت کا کھانا لے سکتے ہیں اور جن کے پاس شادیوں میں اپنی ضرورت کے بعد کھانا بچ جائے وہ یہاں’ جمع‘کرا سکتے ہیں۔ اس’ روٹی بینک ‘کی ایک اور خاصیت مفت ہوم ڈلیوری بھی ہے اور یہ کام بھی پوری طرح راز داری کے ساتھ۔ کیا جائے گا۔روٹی بینک ‘کراچی کی ایک رفاعی تنظیم سیلانی ٹرسٹ نے شروع کیا ہے ۔ٹرسٹ کے منیجر زوہیب نے بتایا کہ ٹرسٹ نے بڑے پیمانے پر ایک کچن بنا رکھا ہے جہاں دونوں وقت کھانا بنتا اور باقاعدہ کمرشل انداز میں پیک ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے ہر دوپہر اور شام کو’ روٹی بینک ‘بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے ضرورت مند اسے لے جاتے ہیں یا پھر گھروں پر ارسال کردیا جاتا ہے.یاد رہے کہ روٹی بنک 14 اگست 2017 سے اپنا کام کر رہا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اپ, اپنی, بن, بینک, تاریخ, خدمت, خلق, روٹی, مثال, ملکی, میں, پاکستان, پہلا, کا, گیا
Tuesday, 19 June 2018
ملکی تاریخ کا پہلا روٹی بینک خدمت خلق میں اپنی مثال آپ بن گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment