https://goo.gl/w3dCNh
دمشق(نیوزڈیسک ):شام میں حالات بد سے بدترین ہو گئے۔ کھانے کے بدلے مجبور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کی جانب سے ان کی حصہ دار امدادی تنظیمیں شام کے جنوبی علاقوں میں امداد کی تقسیم کا کام کرتی ہیں۔ اس دوران انکشاف ہوا ہے کہ بھوک کے ہاتھوں مجبور خواتین کوکھانے کے بدلے جنسی زیادتی پر مجبور کیا جاتا ہے اور ایسے واقعات تسلسل سے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کچھ امدادی کارکنوں نے بتایا کیا کہ امدادی مراکز میں جنسی استحصال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین امداد کے لیے ان مراکز میں آنے پر تیار ہی نہیں ۔یہ بات عوام میں پھیل چکی ہے کہ یہاں وہی متاثرہ خواتین آتی ہیں جو امداد کے عوض اپنا جسم دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین آسان ہدف سمجھی جاتی ہیں اور انہیں مجبور کیا جاتا ہے۔ یہ واقعات تین سال قبل تواتر کے ساتھ اس وقت سامنے آ رہے ہیں مگر اب انکی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 19 June 2018
شام میں کھانے کے بدلے مجبور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے لگا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment