Friday, 15 June 2018

کمرہ عدالت میں سکرین لگانے کا بندوبست کیا جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے نہال ہاشمی نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران حکم

https://goo.gl/7fhm5K
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمرہ عدالت میں سکرین لگانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی
دوران سماعت نہال ہاشمی نے جسٹس اعجاز الاحسن کی بنچ میں موجودگی پر اعتراض کردیا جس پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا اعتراض مسترد کردیا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضیٰ کہاں ہیں، انہیں بلائیں، ہم آج ہی اس اہم مقدمے کو سنیں گے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایت کی کہ کمرہ عدالت میں سکرین لگانے کا بندوبست کیا جائے اتنی دیر میں دوسرے مقدمات سنتے ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...