https://goo.gl/DU2QZz
علامہ اقبال ؒ شاعر مشرق بننے سے اپنے والد سے کئے عہد کی تکمیل میں مصروف رہے،یہ بڑا ارفع کام تھا جو ان کے والد نے انکے سپرد کیا تھا ۔علامہ اقبال ؒ کا یہ واقعہ کئی کتابوں میں موجود ہے جو انہوں نے خود سنایا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن والد مرحوم نے مجھ سے کہا ’’میں نے تمہارے پڑھانے لکھانے میں جو محنت صرف کی ہے ،میں تم سے اس کا معاوضہ چاہتا ہوں‘‘
میں نے بڑے شوق سے پوچھا ’’وہ کیا ہے؟ ‘‘
والد مرحوم نے کہا’’ کسی موقع پر بتاؤں گا‘‘ چنانچہ انہوں نے ایک دفعہ کہا’’ بیٹا! میری محنت کا معاوضہ یہ ہے کہ تم اسلام کی خدمت کرنا‘‘ بات ختم ہوگئی۔ اس کے بعد میں نے امتحان وغیرہ دے کر کامیاب ہوکر لاہو رمیں کام شروع کیا۔ ساتھ ہی میری شاعری کا چرچا پھیلا، نوجوانوں نے اس کو اسلام کا ترانہ بنایا۔ پھر دوسری نظمیں لکھیں اور لوگوں نے ان کو ذوق و شوق سے پڑھا اور سنا اور سامعین میں ولولہ پیدا ہونے لگا۔ تو ان ہی دنوں میرے والد مرض الموت میں بیمار ہوئے۔ میں ان کو دیکھنے لاہور سے آیا کرتا تھا۔ ایک دن میں نے ان سے پوچھا’’ والد بزرگوار! آپ سے جو میں نے اسلام کی خدمت کا عہد کیا تھا وہ پورا کیا یا نہیں؟‘‘ باپ نے بستر مرگ پر شہادت دی’’ جان من! تم نے میری محنت کا قیمتی ترین معاوضہ ادا کردیا‘‘
Urdu Khabrain
Friday, 15 June 2018
وہ وقت جب علامہ اقبال سے انکے والد نے نہایت قیمتی چیز مانگ لی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment