https://is.gd/D3Vr9b
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ناراض کارکنوں کو منانے اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے کےلئے لاہور پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور پہنچتے ہی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کارکنوں سے رابطے شروع کردئیے ۔ انہوں نے ولید اقبال اور حامد خان کو بھی فون کیا اور انہیں ملاقات کیلئے بلالیا۔
ولید اقبال نے لاہور میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور پریس کانفرنس میں عمران خان کے فیصلے پر سخت تنقید کی تھی ۔
عمران خان 2روزہ قیام کے دوران انتخابی مہم چلائیں گے اور لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین شہر کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ بھی کریں گے ۔
عمران خان ائیرپورٹ سے سیدھے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ زمان پارک میں نئے تعمیر شدہ گھر پہنچے۔
پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے نئے گھر میں پہلی مرتبہ آمد پر مٹھائی بھی بھجوائی ،6 پیزے،لاہور شہرکی خاص بریانی اور چائنیز کھانا بھی عمران خان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا۔
Urdu Khabrain
Latest, News, خان, خبریں, عمران, قومی, لاہور, ناراض, پہنچ, کارکنوں, کومنانے, گئے
Thursday, 28 June 2018
عمران خان ناراض کارکنوں کومنانے لاہور پہنچ گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment