Thursday, 14 June 2018

فیکٹریوں کے آلودہ پانی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت، چیف جسٹس ثاقب نثار نے سی سی پی او لاہور کو طلب کر لیا

https://goo.gl/sVw5uJ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیکٹریوں کے آلودہ پانی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سی سی پی او لاہور کو طلب کر لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیکٹریوں کے آلودہ پانی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت فیکٹری مالک نے عدالت کو بتایا کہ سی سی پی او لاہور نے بدی نالہ پر بند باندھ رکھا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جو غلط کام کر رہا ہے اس کا کھل کر نام بتائیں،سی سی پی او لاہور ابھی پیش ہوں، بتائیں اثرورسوخ کہاں استعمال کرتے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اس نظام کے خلاف جرات کرنا ہو گی، آنکھیں اور لب بند رکھنے سے نظام درست نہیں ہوگا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...