Thursday, 14 June 2018

اقتدار کیلئے عمران خان ہر حد پار کر سکتے ہیں،رضاربانی کو ٹکٹ زرداری نے نہیں،بلاول نے دیا، خواجہ آصف

https://goo.gl/aKp1Xm
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدارکیلئے عمران خان ہرحد پارکرسکتے ہے،چیئرمین پی ٹی آئی ، آصف زرداری کیلئے 13سینیٹرزکاچڑھاوا چڑھاآئے ہیں۔
حاجی پورہ روڈپرایگزیکٹوپاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری نے رضاربانی کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی نہیں دیا تھا،رضاربانی کوبلاول بھٹوکے کہنے پرٹکٹ ملا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اقتدارکیلئے صبح کچھ،شام کوکچھ کہتے ہیں،عمران خان نے زرداری کیخلاف بات کی اوراب 13سینیٹرزدے دیے،وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کو عمران خان کامعیارمعلوم ہے،وہ اقتدارکیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...