Sunday, 24 June 2018

فیفا ورلڈ کپ؛ انگلینڈ نے تیونس کو شکست دے دی

https://is.gd/go6qGv




انگلینڈ کی ٹیم نے تیونس کے مقابلے میں دو گول کیے اور دونوں گول انگلش کپتان ہیری کین نے کیے (فوٹو: اے ایف پی)


ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں گروپ جی میں شامل انگلینڈ اور تیونس کی ٹیمیں پیر کی رات ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اتریں۔ انگلینڈ کی  ٹیم نے تیونس کے مقابلے میں دو گول کیے اور دونوں گول انگلش کپتان ہیری کین نے کیے۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اور دونوں کو ایک دوسرے پر برتری حاصل نہ تھی تاہم میچ کے آخری منٹ میں کپتان ہیری کین نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔  تیونس کی ٹیم ایک ہی گول کرسکی اور وہ بھی انہو ں نے پینلٹی کارنر پر کیا۔

دریں اثنا قبل ازیں پیر کو ہی کھیلے گئے دو اور میچز میں بیلجیٔم کی ٹیم نے پاناما کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے اور سوئیڈن کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں ساؤتھ کوریا کو  صفر سے ہرا دیا۔


Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, انگلینڈ, تیونس, دی, دے, شکست, فیفا, نے, ورلڈ, کو, کپ, کھیل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...