Sunday, 24 June 2018

معمر آرٹسٹ تین دن تک زیر زمین تابوت میں بند رہا

https://is.gd/52wa0a




اسٹیل کے بنے بنکر میں آرٹسٹ مائیک پرر نے خود کو تین دن بغیر کچھ کھائے بند کیے رکھا۔ فوٹو : اے ایف پی


سڈنی: آسٹریلیا میں ایک 73 سالہ آرٹسٹ نے تین دن کے لیے خود کو مرکزی شاہراہ پر زیر زمین اسٹیل کے بنے تابوت میں بند کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں 73 سالہ آرٹسٹ مائیک پرر نے اسٹیل کے بنے 1.7 میٹر اونچے اور 2.2 میٹر لمبے تابوت میں خود کو بند کرلیا۔ بعد ازاں ہوبارٹ کی مرکزی شاہراہ کو کھود کر تابوت کو زیر زمین دفنا دیا گیا اور اوپر سے اس حصے کی کارپیٹنگ کرکے اسے شاہراہ سے ہم آہنگ کردیا گیا۔ تین دن تک ہیوی ٹریفک اس آہنی بنکر کے اوپر سے گزرتا رہا۔

Banker 1

مائیک پرر نے ہوبارٹ کی مرکزی شاہراہ کے زیرزمین اسٹیل کے تابوت میں تین دن تک زندہ رہنے کے لیے پانی، بستر، کچرا دان اور مصوری کے ساز و سامان کو اپنے ہمراہ رکھا اور تین دن تک آرٹسٹ کے اسٹیل کے کنٹینر کے اوپر سے گاڑیاں گزرتی رہیں۔ اس تابوت میں انہیں پائپ کے ذریعے آکسیجن کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا تھا۔

Babker 3

تین دن کے بعد آرٹسٹ مائیک پرر کو زیر زمین بنکر سے ہیوی مشینری کے ذریعے نکال لیا گیا۔ وہ جسمانی طور پر کمزور دکھائی دے رہے تھے جس کے باعث میڈیا سے بات نہیں کی تاہم اب وہ اپنے مشاہدے اور تجربات سے لوگوں کو منگل کے روز آگاہ کریں گے۔

Banker 2

آرٹسٹ مائیک پرر کے قریبی حلقے اور ایونٹ منیجمنٹ حکام کا کہنا تھا کہ اس پورے تجربے کا مقصد لوگوں کو 19 ویں صدی میں آسٹریلیا میں ڈھائے گئے برطانوی استعمار کے مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ارٹسٹ, بند, تابوت, تک, تین, دن, رہا, زمین, زیر, عجیب و غریب, معمر, میں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...