Monday, 11 June 2018

شوگر کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ ماہرین نے بتا دیا

https://is.gd/sv3Bdy
کراچی: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شوگر کے 90 فیصد مریض روزہ رکھ سکتے ہیں جب کہ 10 فیصد ایسے مریض جنھیں روزہ رکھنے سے منع کیاگیا ہے۔ معروف ذیابیطیس کے معالج پروفیسر زمان شیخ کا کہنا ہے کہ رمضان میں شوگر والے مریض اپنے معالجین سے ادویہ کے اوقات کار تبدیل کرالیں اور انسولین والے افراد بھی اپنے معالج سے یونٹ اور اوقات تبدیل کریں۔ پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ ذیابیطیس
ٹائپ ٹو والے افراد روزہ رکھ سکتے ہیں انھیں بھی اپنے معالجین سے مشورہ کرناہوگا اورمعالج کی ہدایت پردواؤں کے اوقات تبدیل کرنے ہوں گے۔ انسولین لگانے والے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں لیکن انھیں بھی اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہوگا روزے رکھنے سے قبل ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انسولین کی خوراک تبدیل کرالیں۔ انھوں نے کہاکہ افطار اور سحری کے درمیان کم ازکم 12گلاس پانی کا استعمال ضروررکھیں کیونکہ آج کل موسم گرم ہے اور دن کے اوقات میں شدید گرمی کی وجہ سے نڈھال والی کیفیت ہوجاتی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...