Monday, 11 June 2018

سونے کی قیمتوں کی بڑی کمی۔۔خریداروں کی موجیں لگ گئیں

https://is.gd/4fFFpb
کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوگئی۔مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی سو روپے کم ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں سونا سستا ہوکر 1287 ڈالر اونس ہوگیا۔عالمی
مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے بھاؤ کم ہوگئے اور فی تولہ سونا 250 روپے سستا ہوکر 56 ہزار 650 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کم ہوکر 48 ہزار 557 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ 3 روز میں ایک تولہ سونا 1350 روپے اور 10 گرام سونا 1157 روپے سستا ہوچکا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...