https://goo.gl/eV9oU6
لاہور (نیوز ڈیسک ) پیاز ہر امیر اور غریب کے گھر میں روزانہ استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ہمارے سالنوں کا ایک ضروری حصہ ہے۔ غذائی فائدوں کے ساتھ ساتھ پیاز میں دوائی فائدے بہت سے ہیں۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بیماری کے کیڑوں، یعنی جراثیم کے زہر، چھوت والی اور وبائی بیماریوں سے بچاتی ہے اور ان کو دور کرتی ہے۔ ہیضہ اور طاعون وپلیگ کے زمانے میں پیاز کو باریک کاٹ کر سرکے یا لیموں کے رس میں ڈال کر غذا کیساتھ کھانے سے وبا سے حفاظت رہتی ہے۔ ہیضے کے مریض کو پیاز کارس چونے کا پانی ایک ایک تولہ ملا کر دو دو گھنٹوں کے بعد پلانا مفید ہے۔ کچی پیاز کا استعمال لُو( گرم ہوا)سے بچاتا ہے۔ اس کا سونگھنا بھی لُو سے بچنے میں مفید ہے۔ پیاز کا رس ایک تولہ شہد خالص ایک تولہ، گھی ایک تولہ، ایک انڈے کی زردی ۔
ان سب کو پانی میں ڈال کر خوب پھینٹیں اور آگ پر گرم کر کے نہار منہ کھائیں۔ اعلیٰ درجے کی طاقت ور غذائی دوا ہے۔ پیازکا رس ایک تولہ اور شہد ایک تولہ ملا کر ذرا سا گرم کرکے پینے سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔ پیاز کے رس کو تھوڑے سے تِل کے تیل میں ڈال کر پکائیں۔جب پیاز کا رس جل جائے، تیل کو چھان کر رکھ لیں۔ کان کے درد اور ورم میں چند قطرے ٹپکائیں۔ مفید ہیں۔ بھلبھلائی ہوئی پیاز پھوڑے پھنسیوں پر باندھنے سے ان کو پکا کر پھوڑ دیتی ہے۔ نزلے میں پیاز کو تراش کرسونگھنے اور گلے کی خراش میں چبا چباکر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جتنی ترکاریاں اور سبزیاں ہماری غذا میں شامل ہیں ان سب سے زیادہ پیاز میں جراثیم مارنے کی طاقت موجود ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Saturday, 16 June 2018
پیاز کے آپ کی زندگی پر ایسے اثرات پڑتے ہیں کہ جانتے ہی ہر کو ئی خریدنے دوڑ پڑے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment