https://goo.gl/kX7fPi
دعا مانگنے کا ادب وسلیقہ ہمیشہ سے مسلمانوں میں قابل احترام رہا ہے ۔حیاۃ الصحابہ میں لکھا ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ جس کسی کو دعا مانگتے دیکھتے،اس میں کوئی کمی ہوتی تو اسکی رہ نمائی فرماتے اور جس کی دعا سن کر خوش ہوتے اسے ہدیہ عطا فرماتے تھے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیہاتی کے پاس سے گزرے۔ وہ اپنی نماز میں دعا مانگ رہا تھا اور کہہ رہا تھا ’’اے وہ ذات! کہ کسی کا خیال و گمان اس تک نہیں پہنچ سکتا۔ اے وہ ذات! کہ اوصاف بیان کرنے والے اس کے اوصاف بیان نہیں کرسکتے۔ اے وہ ذات! کہ زمانے کے حادثات اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ اے وہ ذات! کہ اسے گردش زمانہ سے کوئی اندیشہ نہیں۔ اے وہ ذات! جو پہاڑوں کے وزنوں کو جانتی ہے۔ اے وہ ذات! جو سمندروں کے پیمانوں کو جانتی ہے۔ اے وہ ذات! جو بارش کے قطروں کو جانتی ہے۔ اے وہ ذات! جو درختوں کے پتوں کی تعداد کو جانتی ہے۔ اے وہ ذات! جو ان تمام چیزوں کو جانتی ہے جن پر رات کی تاریکی چھاتی ہے اور جن کو دن روشن کرتا ہے۔ اے وہ ذات! جسے ایک آسمان دوسرے آسمان سے چھپا نہیں سکتا۔ اے وہ ذات! جسے معلوم ہے سمندر کے پیٹ میں کیا ہے۔ اے وہ ذات! کہ جو چٹانوں میں کیا چھپا ہے، وہ بھی جانتا ہے، تو میری عمر کے آخری حصے کو سب سے بہتر بنادے اور میرے آخری عمل کو سب سے بہتر عمل بنادے اور میرا بہترین دن وہ بنا جس دن میری تجھ سے ملاقات ہو‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کے ذمے لگایا کہ جب یہ دیہاتی نماز سے فارغ ہوجائے تو اسے میرے پاس لے آنا۔ چنانچہ وہ نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ سونا ہدیے میں آیا ہوا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سونا ہدیے میں دیا پھر اس سے پوچھا ’’اے اعرابی! تم کون سے ق
اس نے کہا’’ یارسول اللہؐ! بنی عامر بن صعصعہ قبیلے کا ہوں‘‘
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ تم جانتے ہو میں نے تمہیں یہ تحفہ کیوں ہدیہ کیا ہے؟ ‘‘
اس نے کہا ’’یارسول اللہﷺ! ہماری آپ کی رشتہ داری ہے اس وجہ سے؟‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ رشتہ داری کا بھی حق ہوتا ہے لیکن میں نے تمہیں یہ سونا اس وجہ سے ہدیہ کیا۔ کہ تم نے بہت عمدہ طریقے سے اللہ کی ثناء بیان کی ہے اور دعا مانگی‘‘
Urdu Khabrain
Saturday, 16 June 2018
جب اللہ کے نبیﷺ نے دیہاتی کونماز پڑھنے کے بعد عمدہ ترین انداز میں دعا مانگتے دیکھا تو اسے تحفے میں سونا دیا،اس نے دعا کیسے مانگی ،آپ بھی یہ طریقہ سیکھ کر اپنی عاقبت سنوار سکتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment