https://is.gd/j4dFnF
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانے کے لئے پر عزم ، ان کا کہنا ہے کہ لارڈز پر پہلی بار نہیں کھیل رہا لیکن بطور کپتان یہاں ٹیسٹ کھیلنا پہلا تجربہ ہے جسے اپنی کارکردگی کے ساتھ یادگار بنانے کی
خواہش ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میزبان انگلش ٹیم گھر میں مضبوط ہو گی تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حالیہ عرصے میں انگلش ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے تاہم شکست کا کڑوا گھونٹ بھی ہمیں پینا پڑ سکتا ہے جو کھیل کا حصہ ہے، البتہ بطور کپتان میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے۔ٹیم کے انتخاب کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا، حسن علی ہماری ترجیح ہوں گے، البتہ اس بات کا انحصار ان کی فٹنس اور پریکٹس سیشن میں بولنگ کارکردگی پر منحصر ہے۔ہمیں انگلینڈ آئے ہوئے کافی وقت گزر چکا لیکن کبھی ہم گرمی میں کھیلتے ہیں اور کبھی اتنی سردی میں میدان میں اترنا پڑتا ہے کہ جیبوں سے ہاتھ باہر نکالنے کا دل ہی نہیں کرتا۔وکٹ کیپر کپتان نے کہا کہ وہ ایک ایسی نوجوان ٹیم کے ساتھ لارڈز میں انگلینڈ سے مقابلہ کر نے جا رہے ہیں جس کے صرف 4 کھلاڑی محمد عامر، اظہر علی، اسد شفیق اور وہ خود اس سے پہلے یہاں ٹیسٹ کھیلے ہیں، البتہ اس بات سے قطع نظر اچھی اور مثبت کرکٹ کھیل کر وہ یہاں سے واپس جانا چاہیں گے۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
Monday, 11 June 2018
لارڈز ٹیسٹ سے قبل سرفراز احمد نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا ،شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment