https://is.gd/E4v8PS
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی اگلی فلم ’بھارت‘ میں ہندی سینما کی کئی نامور اداکارائیں موجود ہیں، تاہم اب معروف اداکارہ تبو بھی اس فلم کا حصہ بن چکی ہیں۔فلم ’بھارت‘ میں پریانکا چوپڑا مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،
تاہم دیشا پٹانی، کترینہ کیف اور تبو بھی اس فلم میں کئی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔سلمان خان کی اس فلم کی ہدایات عباس علی ظفر دیتے نظر آئیں گے، فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔فلم میں تبو کی کاسٹنگ کا اعلان ہدایت کار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ تبو کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے پر بےحد پرجوش ہیں۔خیال رہے کہ معروف بھارتی کامیڈین سنیل گروور بھی اس فلم میں پہلی مرتبہ سلمان خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔ان کی جوانی کے دور میں اداکارہ دیشا پٹانی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔تاہم کترینہ اور پریانکا فلم کے اگلے حصے میں ایک ساتھ موجود ہوں گی۔فلم ’بھارت‘ 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور تبو ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’بیوی نمبر ون‘ اور ’جے ہو‘ شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Monday, 11 June 2018
دبنگ ہیرو کیساتھ بھارت میں شامل ہونیوالی معروف اداکا رہ کون ہیں ؟مداحوں کیلئے اہم خبر آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment