Wednesday, 27 June 2018

آپ کی عید کو بہترین بنانے والی ٹپس

https://is.gd/fFgnyL



کہا جاتا ہے کہ عید بچوں کی ہوتی ہے۔ بڑوں کے لیے عید بہت سے کاموں اور ذمہ داریوں کا نام ہے۔

اگر آپ ایک خاتون خانہ ہیں تو اس صورت میں آپ کی ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ ہوجائے گا کہ نہ صرف آپ کو گھر آنے والے مہمانوں کی میزبانی اور بہترین خاطر مدارات کرنی ہوگی بلکہ ساتھ ہی ڈھیروں دیگر کام بھی آپ کے منتظر ہوں گے۔

اور پھر عید تو ہے ہی دعوتیں کرنے کا نام اسی لیے خاتون خانہ کی عید کچن میں ہی گزرتی ہے۔ تاہم اگر آپ عید کی آمد سے ایک 2 دن پہلے کاموں کی منصوبہ بندی کرلیں، اور چیزوں کو منظم کرلیں تو آپ بھی عید سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں اور اہل خانہ اور مہمانوں کے ساتھ وقت گزار سکتی ہیں۔

یہاں ہم آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکتی ہیں۔عید سے ایک ہفتہ قبل تمام کاموں کی فہرست بنائیں۔ فہرست کے مطابق کام نمٹاتی جائیں۔ جو کام ہوجائے اسے فہرست میں سے کاٹ دیں۔



عید کے تینوں دن کا مینیو ترتیب دیں۔ اسی حساب سے تمام لوازمات بھی پہلے سے منگوا کر رکھ لیں تاکہ عید پر افراتفری سے بچا جاسکے۔

عید پر اگر آپ کے گھر میں دعوت ہے تو برتن پہلے سے نکال کر انہیں دھو کر رکھ دیں۔ کھانے کے وقت صاف ستھرے برتنوں میں جلدی کھانا سرو ہوسکے گا۔



دعوت کے پیش نظر اگر آپ کو گھر میں کچھ سیٹنگ کرنی ہے، جیسے بیٹھنے کی جگہ بنانی ہے، قالین بچھانے ہیں، فرنیچر آگے پیچھے کرنا ہے تو یہ سب کام عید سے ایک دن پہلے کرلیں۔



صوفوں اور بستروں کے غلاف، چادر، اور پردے بھی ایک دو دن پہلے تبدیل کرلیں۔

گرمی کے موسم میں گھر آئے مہمانوں کو سب سے پہلے ٹھنڈے مشروبات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے بڑی مقدار میں برف جما کر رکھیں تاکہ عین موقع پر شرمندگی سے بچا جاسکے۔



ایک رات پہلے سے ہی کھانے کی تیاری کرلیں۔ مصالحہ بنا کر رکھ لیں، پیاز پیس لیں، کباب ایک دن پہلے بنا لیں۔ رائتہ، سلاد بھی رات میں بنا کر رکھا جا سکتا ہے۔

کچن میں ہونے کے دوران ہی صفائی کا کام بھی نمٹا لیں خاص طور پر برتن دھو لیں تاکہ برتنوں کا ڈھیر جمع نہ ہو۔

بچوں کے کام نمٹا کر رکھ لیں۔ ان کے کپڑے، جوتے سب تیار کر کے رکھ دیں۔ اسی طرح صبح ہی بچوں کو تیار کردیں تاکہ وہ آرام سے کھیلتے رہیں۔یہ سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ عید مل بیٹھنے اور باتیں کرنے کا بہترین موقعہ ہے۔ مہمانوں کی آمد سے پہلے تمام کام نمٹا کر تیار ہوجائیں تاکہ آپ بھی عید کا صحیح لطف اٹھا سکیں۔

ان طریقوں پر عمل کرکے آپ یقیناً اپنی زندگی کی بہترین عید گزار سکتی ہیں جس میں آپ افرا تفری اور بد نظمی سے بچ سکیں گی۔


Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اپ, بنانے, بہترین, عید, لائف-اسٹائل, والی, ٹپس, کو, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...