https://is.gd/Yh5RcU
نیویارک: امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ انسان میں پالتو جانوروں خصوصاً کتے کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق جانوروں پر انسانی رویے کے اثرات اور اُن پر عمل درآمد سے متعلق امریکی یونیورسٹی اوریجن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تحقیق ہوئی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کسی بھی زخمی جانور کی زندگی کو محفوظ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ اصل معاملہ اُس کی تنہائی کو دور کرنا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خصوصاً کتے پالنے والے افراد کے اندر ایسی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے مذکورہ جانور کے مسئلے کو ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر انسانوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے۔
یونیورسٹی کی پروفیسر لورین بروبکر کا کہنا تھا کہ ہم سوچتے ہیں ایسا ممکن نہیں کہ کوئی انسان جانور کے مسائل یا پریشانی کو سمجھ سکے مگر تحقیق میں ایسے نتائج سامنے آئے جو ہم سب کے لیے حیران کن تھے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مالکان اپنے کتوں کی ذہانت کو بڑھانے کے لیے انہیں تربیت دیتے ہیں تاکہ وہ چاک و چوپند رہیں اور اسی طرح 31 جانور ایسے ہیں جو انسان کی توجہ بہت زیادہ حاصل کرتے ہیں۔
لورین بروبکر کا کہنا تھا کہ عام اور پالتو کتوں میں تربیت کا فرق واضح ہوتا ہے انہیں مالکان کی جانب سے مختلف ٹریننگ دی جاتی ہے جبکہ گلی اور شاہراؤں پر گھومنے والے کتے انسانی رویے کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
پروفیسر لورین نے مزید کہا کہ گھروں میں پالے جانے والے کتوں کو کمروں میں اٹھنے بیٹھنے کی تمیز ہوتی ہے جبکہ انہیں یہ بات بھی معلوم ہوجاتی ہے کہ اگر کھانا کھایا جارہا ہے تو اُس میں منہ نہ ڈالیں اسی طرح پڑھائی یا کام کے دوران کسی فرد کو تنگ نہ کریں۔
تحقیق کے دوران دیگر جانوروں کی مالکان کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی کو بھی دیکھا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جب کوئی مالک ہاتھ پھیلا کر اپنے پالتو کتے مخاطب کرتا ہے تو وہ بھاگ کر اس کے پاس آجاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, انسان, تحقیق, سائنس و ٹیکنالوجی, سمجھنے, صلاحیت, مسائل, میں, کتے, کو, کی, کے, ہے
Wednesday, 27 June 2018
انسان میں کتے کے مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت ہے، تحقیق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment