Saturday, 16 June 2018

گزشتہ روز میچ کے دوران محمد حفیظ نے کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کیوں کی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، وجہ پتہ چلی تو ہنسی سے پاکستانیوں کے پیٹ میں بل پڑ گئے

https://goo.gl/4YuZvV
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ ہوا جو پشاور زلمی 19 رنز سے ہار گئی۔ اس میچ کی سب سے زبردست بات صہیب مقصود کی اننگز تھی جس میں انہوں نے فلک شگاف چھکے لگائے اور پشاور زلمی کے باﺅلرز کو دن میں تارے دکھا دئیے۔

میچ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب پشاور زلمی کی کپتانی کرنے والے محمد حفیظ کان پکڑ کر توبہ توبہ کرتے نظر آئے اور سب حیران ہو گئے کہ آخر وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں تاہم اب یہ راز بھی کھل گیا ہے اور ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

وہاب ریاض پشاور زلمی کے مرکزی باﺅلرز میں سے ایک ہیں اور جب صہیب مقصود بیٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے کسی کو بھی نہ بخشا۔ ایسے میں وہاب ریاض بھی انہیں قابو کرنے میں ناکام نظر آئے اور لمبے لمبے چھکے مارتے رہے اور جب چھکے کچھ زیادہ ہی ہو گئے تو محمد حفیظ بھی کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کرنے لگے اور کچھ ایسے اشارے کئے کہ جیسے کہہ رہے ہوں ”توبہ توبہ۔۔۔ بس یار بڑی ہو گئی ہے۔“


Mohammad Hafeez after one of Sohaib Maqsood's sixes #PSL2018 #MSvPZ pic.twitter.com/1cM0GhlIMh


— #PSL2018 #PSL3 #HBLPSL #PSL2018 #PSL3 (@PSL2018_U) March 6, 2018

Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, بل, تو, توبہ, حفیظ, دوران, دھوم, دی, روز, سوشل, سے, لگا, محمد, مچا, میچ, میڈیا, میں, نے, وجہ, ویڈیو, پاکستانیوں, پتہ, پر, پڑ, پیٹ, چلی, کانوں, کر, کو, کی, کیوں, کے, گئے, گزشتہ, ہاتھ, ہنسی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...