Saturday, 16 June 2018

مجھے اپنی زندگی واپس چاہیے: نائجل فراج

https://goo.gl/qsBYcP
برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم میں اہم کردار ادا کرنے والے برطانیہ کی انڈیپینڈنٹ پارٹی کے سربراہ نائجل فراج نے اچانک پارٹی کی صدارت چھوڑنے کے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔
نائجل فراج نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انھوں نے اپنا کام کر لیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ الگ ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں ’اپنی زندگی واپس چاہیے۔‘

یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حامی نائجل فراج نے مزید کہا ہے کہ برطانیہ اچھی شرائط پر یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے جرمنی اور فرانس پر دباؤ ڈالے۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے برطانیہ کو یورپی یونین سے عیلحدہ کرنے کا اپنا پرانا خواب پورا کر لیا ہے اور اب وہ اپنی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت اب مستحکم ہے اور وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے جیسا کہ انھوں نے سنہ 2015 کے عام انتخابات کے بعد کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ کہ انڈیپینڈنٹ پارٹی کی سربراہی کوئی آسان کام نہیں تھا اور کئی مرتبہ یہ کام بہت مشکل ہو جاتا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب برطانیہ کو ایسا وزیر اعظم چاہیے جو یورپی یونین سے علیحدگی پر یقین رکھتا ہو۔

فراج نے کہا کہ ان کی جماعت اب یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلہ کے بعد یورپی یونین کی طرف دوبارہ جھکاؤ کے خلاف مہم چلائے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اپنی, زندگی, فراج, مجھے, نائجل, واپس, چاہیے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...