https://is.gd/aWlIsN
بیجنگ: سوشل میڈیا پر انسانی ہمدردی سے متعلق ایسے دلکش واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے اسی طرح کا واقعہ چین کے جنوبی شہر کی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔
دنیا میں ایسے انسانیت پسند لوگ موجود ہیں جن کی اچھی عادات کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور انہیں اپنانے کی بھی کوشش کرتا ہے، عام طور پر والدین ، اولاد اور دوستوں کے ساتھ ایسی مثالیں قائم ہوتی ہیں۔
مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 54 سیکنڈ ویڈیو نے لوگوں میں ایک نیا جذبہ بیدار کردیا، اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چین کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک معمر شہری سڑک پار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل رکتے ہی شہری زیبرا کراسنگ پر پہنچا اور اُس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی مگر ضعیف العمری کی وجہ سے وہ تیز چلنے سے قاصر تھا۔
اسی دوران وہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار بزرگ شہری کی طرف گیا اور اُس نے مختصر بات چیت کے بعد انہیں پیٹھ (پشت) پر بیٹھا کر سڑک پار کروائی تاکہ معمر شہری کو کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آجائے۔
پولیس اہلکار کی شناخت کوئین ویجی کے نام سے ہوئی جو سچون تھانے میں تعینات ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے اسی اشارے پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اہلکار کے اس انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا اور اُسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, انسانی, اہلکار, بزرگ, سڑک, شہری, عجیب و غریب, نے, وائرل, ویڈیو, ٹریفک, پار, پولیس, کرائی, کو, ہمدردی
No comments:
Post a Comment