Thursday, 14 June 2018

فواد رانا کا وہ عظیم الشان کارنامہ جس نے پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر کرنے پر مجبور کر دیا ۔۔ آپ بھی جانیں

https://goo.gl/fdgGeD
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگاریاسر پیرزادہ نے اپنے ایک کالم ’’اندھا عشق اور کرکٹ ‘‘میں رانا فواد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہاایسے وقت میں جب نوجوانوں کے ہاتھ میں بلے کے بجائے موبائل آ گیا اور کرکٹ گراؤنڈ کی جگہ مکان بن گئے۔

تب لاہور قلندر کے رانا عاطف اور رانا فواد نے ایک ایسا کام کیا جو ناقابل یقین تھا۔ ان بھائیوں کی جوڑی نے عاقب جاوید کی سربراہی میں پنجاب کے آٹھ اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م شروع کیا۔وہاں ہر اُس لڑکے کا ٹرائل ہوا جو میدان میں پہنچا اور یوں انہوں نے کُل ایک لاکھ ساٹھ ہزار ٹرائلز لئے۔ ان میں سے چونتیس ہزار ٹرائلز مظفر آباد ،کشمیر میں لئے جو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا۔ اسی کشمیر سے قلندرز نے سلمان ارشاد کو دریافت کیا۔ یہ لڑکا 90میل کی رفتار سے گیند پھینکتا ہے۔ رانا برادرز نے اِن آٹھ اضلاع میں سے بہترین کھلاڑی چُن کر ایک ایک ٹیم بنائی اور پھر اِن ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروایا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل سرگودھااور لیہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کے لئے چوبیس ہزار لوگ اسٹیڈیم میںآئے۔سب گلی محلوں سے چنے گئے لڑکے تھے جنہیں دیکھنے کے لئے چوبیس ہزار تماشائی آ گئے۔

اس فائنل کے مین آف دی میچ کا اعزاز جس لڑکے کو ملا وہ چنگ چی رکشا چلاتا ہے۔ان آٹھ ٹیموں کے بہترین چار لڑکوں کو آسٹریلیا کی مقامی کرکٹ گریڈ ٹو کا کنٹرکٹ دیا گیا جوایک معجزہ تھا۔یہ وہ بچے تھے جنہو ں نے کبھی لاہور نہیں دیکھا تھا۔ اِن کا پاسپورٹ نہیں بنا تھا اور اب وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل چکے ہیں.
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...