https://goo.gl/YjcwTv
کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں افغان سیکورٹی فورسز پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد افغان فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور نے بتایا کہ بالا بلوک ضلع میں ہفتہ کو ہونے والے طالبان کے
حملے میں اسپیشل فورسز کے 8 اور پولیس کے 10 اہلکار ہلاک ہوئے۔بختاور نے کہا کہ پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں 40 طالبان عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز کے لیے فضائی کارروائی کی مدد بھی طلب کی گئی۔دوسری طرف افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسپیشل فورسز کے صرف چار اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔بالا بلوک ضلع میں 24 فروری کو طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 18 اہلکار جبکہ فرح صوبے میں پولیس چیک پوسٹ پر 20 فروری کو ہونے والے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں 13 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔کابل حکومت نے طالبان کے حملوں کو ناکام بنانے کےلیے سیکڑوں فوجی دستوں کو فرح صوبہ میں تعینات کیا ہے۔فرح صوبے میں ہونے والا تازہ ترین حملہ تاجکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے کے چند دنوں کے بعد ہوا ہے جس میں 17 افغان
فوجی ہلاک ہوئے تھے۔حالیہ مہینوں میں طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے افغان فوج اور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
Thursday, 14 June 2018
افغان فوج کی کمزوری واضح ہوگئی ! صوبے فرح میں طالبان نے بڑی کارروائی کر کے بھاری نقصان پہنچا دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment