https://goo.gl/PknBVF
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے اور ہم کسی سے جھگڑنا نہیں چاہتے لہٰذا اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، آپ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو کتنی بار جیل بھیجوگے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جاتی ہیں، مرضی کی جماعتیں بنادی جاتی ہیں، ہم بکھرے رہے تو سب ایک ایک کرکے کھائی میں گر جائیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے، کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے، ہم نے مل کر ادارے ٹھیک کیے، ملک کے اداروں کو ایک دوسرے سے نہیں لڑنا چاہیے، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، پاکستان میں یہ سب کچھ پہلی بار نہیں ہورہا، سیاست کوجتنا دبائیں گے اتناابھرے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کا آج بیڑا غرق ہوگیا،آج پنجاب دیگر صوبوں کی نسبت ترقی کر رہا ہے، ہمیں کام نہیں کرنے دیا، کبھی عمران خان نے رخنہ ڈالا، کبھی ریاستی اداروں کے پیچھے رہ کرکچھ عناصررخنہ ڈالتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے فیصلوں کے ذریعے مقبول لیڈرکو نکال دیا جائے، کس کس کے منہ بند کریں گے، یہ روایت بندکریں، تبدیلی فیصلوں کے ذریعے نہیں، ووٹ کے ذریعے آئے گی، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی، واپس آکر محاذآرائی نہیں کریں گے۔
Urdu Khabrain
Friday, 15 June 2018
ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں،سعدرفیق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment