Wednesday, 20 June 2018

سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروسز کی بندش غیر قانونی قرار

https://goo.gl/dLKJ3S
اسلام آباد (نیوزڈیسک):اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروسز کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل فون کمپنیوں اور شہریوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں اکثر موبائل فون سروس بند کر دی جاتی ہے ۔ملک میں موبائل فون سروس کی بندش شہریوں کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایات پر موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے جبکہ وفاق نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون سروس کی بندش کا اختیار ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستوں پر گذشتہ برس21ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ جسٹس اطہر نے فیصلہ سناتے ہوئے موبائل فون سروسز کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...