https://goo.gl/au7Eks
ہیلری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے رضاکارانہ طور پر ایف بی آئی کو انٹرویو دیا ہے
امریکہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل رپبلکن پارٹی کی اُمیدوار ہیلری کلنٹن سے اُن کی ذاتی ای میلز کے مسئلے پر پوچھ گچھ کی ہے۔
ہیلری کلنٹن سے یہ سوالات اُن کے اُس دور کے بارے میں کیے گئے جب وہ سکریٹری خارجہ کے عہدے پر اُمور سر انجام دے رہی تھیں۔
ہیلری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے رضاکارانہ طور پر ایف بی آئی کو انٹرویو دیا ہے۔
ایف بی آئی ہیلری کلنٹن اور اُن کے ساتھیوں سے سیکریٹری خارجہ کے دور میں ذاتی ای میل ایڈریس کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔
مسز کلنٹن کا کہنا ہے کہ انھوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میلز استعمال نہیں کیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ انھوں نے ذاتی ای میل ایڈریس کا استعمال اپنی سہولت کے لیے کیا کیونکہ مختلف ٹیلی فونز اور ٹیبلٹ کے بجائے بلیک بیری کا استعمال زیادہ آسان تھا۔
اگرچہ امریکی محکمۂ خارجہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلری کلنٹن سمیت دوسرے سیکریٹری خارجہ پر ای میلز کی سکیورٹی کے ناقص نظام کا الزام عائد کیا گیا ہے۔۔
امریکہ میں محکمۂ انصاف بھی اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ایسا کرنا کوئی جرم کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔
جمعرات کو امریکہ کی اٹارنی جرنل نے کہا تھا کہ وہ ایف بی ائی اور استغاثہ کی تحقیقات کی روشنی میں ہیلری کلنٹن پر فردِ جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی۔
یاد رہے کہ ہیلری کلنٹن امریکہ میں صدارتی دوڑ میں رپبلکن جماعت کی ممکنہ اُمیدوار ہیں اور صدارتی اُمیدوار کے لیے اُن کی باقاعدہ نامزدگی کا اعلان جولائی کے آخر میں ہو گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آئی, انٹرنیشنل, ای, ایف, بارے, بی, سے, میلز, میں, پوچھ, کلنٹن, کی, کے, گچھ, ہیلری
Wednesday, 13 June 2018
ای میلز کے بارے میں، ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے پوچھ گچھ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment