Wednesday, 13 June 2018

انسانی شکل والا کتا سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا

https://goo.gl/fdkYRL
انسانوں جیسی شکل رکھنے والے کتے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول۔ فوٹو : انٹرنیٹ

بوسٹن: انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے ’یوگی‘ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔

امریکی خاتون کے پاس ایک ایسا پالتو کتا ہے جس کی آنکھیں بالکل انسانوں جیسی ہیں اور جس کے چہرے کے خدوخال انسانی چہرے سے بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ انسانی چہرے سے شباہت رکھنے پر ایک سالہ یوگی انٹرنیٹ کا سیلیبریٹی بن گیا ہے۔

یوگی کی منفرد، گول اور براؤن آنکھیں پہلی نظر میں ہی کسی انسانی آنکھ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ یوگی کے جبڑوں اور گول چہرے نے مل کر اس کی ہیئت کو انسانی شکل سے اور بھی زیادہ مشابہ بنادیا ہے، جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے کسی انسان کے پورے چہرے پر بال ہی بال اُگ آئے ہوں۔ یوگی نرم بالوں والے کتوں کی قسم ’’شیہ پو‘‘ سے تعلق رکھتا ہے جس کا جسم دنبے کی طرح بالوں سے بھرا ہوتا ہے اور جو انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یوگی کی پہلی تصویر کو صارفین نے ترمیم شدہ اور جعلی قرار دیا تاہم جب یوگی کی مالکن نے اپنے ہمراہ یوگی کی خوبصورت حرکتوں کی ویڈیو شیئر کرائی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی جبکہ ہزاروں لوگوں نے اسے پسند اور شیئر کیا۔ کچھ صارفین نے کتے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کےلیے اس کی مالکن تک رسائی بھی حاصل کی۔

صارفین نے یوگی کی گول اور براؤن آنکھوں کو معروف اداکاروں سے تشبیہ دیتے ہوئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یوگی کے ساتھ اداکاروں کی تقابلی پوسٹیں بھی شیئر کیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, انسانی, ایکسپریس, سوشل, شکل, عجیب و غریب, مشہور, میڈیا, والا, پر, کتا, ہوگیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...