https://goo.gl/7yJZkd
دبئی (نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ نیوزی لینڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، بھارت تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم 2 درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی، ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر برقرار ہے، جنوبی افریقہ بھی ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گیا، انگلش ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں متواتر تین شکستوں کے بعد تین درجے گرنے کے بعد چوتھے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 June 2018
بریکنگ نیوز اور لو اپنے والد صاحب سے پنگے ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا۔۔بھارتی کرکٹر ز ششدر ۔۔ پاکستانی جھوم اٹھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment