https://goo.gl/rHpa9P
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعلان کردیا گیا ہے اور آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ پاسپورٹ امریکہ یا برطانیہ کا نہیں، جرمنی کا بھی نہیں، بلکہ ایک ایشیائی ملک کا ہے۔ تاریخی طور پر یورپی ممالک اور خصوصاً جرمنی کا پاسپورٹ بہت طاقتور رہا ہے لیکن پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جرمنی سے چھن گیا ہے۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ اب اس فہرست میں پہلا نمبر جنوبی کوریا نے حاصل کرلیا ہے جبکہ سنگاپور بھی اس کے برابر کھڑا ہے۔ حال ہی میںازبکستان کی جانب سے جنوبی کوریا اور سنگاپور کے شہریوں کو ویزہ فری سفر کی اجازت دینے سے صورتحال میں یہ تبدیلی آئی ہے اور اب ان دونوں ممالک کے شہری دنیا کے 162 ممالک میں ویزہ لئے بغیرجاسکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر جرمنی اور جاپان ہیں جن کے شہری 161 ممالک میں بغیر ویزہ لئے جاسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر سویڈن، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، ڈنمارک اور سپین ہیں جن کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 160 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر 159 ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت کے ساتھ برطانیہ، لکسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا اور پرتگال ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان کا نمبر صومالیہ اور شام جیسے ممالک کے بھی بعد آتا ہے۔ صومالیہ کے شہری 34 اور شام کے 33ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستانی شہری ویزہ لئے بغیر صرف 30 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے بعد صرف عراق اور افغانستان کا نمبر ہے۔ عراق کے شہری 29ممالک اور افغانستان کے شہری 26ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 June 2018
کس ایشیائی ملک کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا اور پاکستانی پاسپورٹ کہاں جا پہنچا؟ تازہ رینکنگ جاری، سب سے حیران کن خبر آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment