https://goo.gl/JjRXi6
سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لیے وفاقی محتسب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں کشمالہ طارق نے مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لیےوفاقی محتسب کا حلف اٹھایا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کشمالہ طارق سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں سینئر سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں کشمالہ طارق نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات بھی کی۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کشمالہ طارق کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ موثر اور فعال انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
کشمالہ طارق نے مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لئے وفاقی محتسب مقرر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ کشمالہ طارق 2002ء سے 2013ء تک خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی رہیں، وکی پیڈیا سورسز کے مطابق وہ قانون کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز سے لاء میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کینڈین نژاد طارق راشد خان سے شادی کی اور ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 June 2018
کشمالہ طارق شوہر کون ہیں آپ جانتے ہیں کشمالہ طارق نے کسے اپنا جیون ساتھی چنا وہ بڑی شخصیت ہیں حیران کب نام جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment