https://goo.gl/E8QoXa
دبئی(نیو زڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آٹھویں وکٹ گر گئی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان 4 کے مجموعیاسکور پر ہوا جب شین واٹسن ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
جیوز نیوز کے مطابق تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر عماد وسیم نے کوئٹہ کے دوسرے اوپنر اسد شفیق کو بھی خرم منظور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔کوئٹہ کے تجربہ کار کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی 15 کے مجموعے پر 6 رنز بنا کر روی بوپارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔45 کے مجموعی اسکور پر جارحانہ مزاج بلے باز رلی روسو بھی 18 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 7 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔شاہد آفریدی نے عمر امین کو 31 کے انفرادی اسکور پر باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔محمد نواز بھی 20 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔محمد علی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 10 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ٹائمل مل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جوئے ڈینلی اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا۔اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلی وکٹ پر 34 رنز جوڑے تو جوئے ڈینلی 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
Urdu Khabrain
Thursday, 21 June 2018
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کے حتمی نتیجے نے عوام کو اپنا سر پکڑنے پر مجبور کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment