https://is.gd/qijG8V
ٹوکیو: جاپان کے طبی ماہرین نے والدین کے لیے ہولناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ماں باپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اُن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں بہرے پن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت میں موجود ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق کی جس کے دوران سگریٹ نوشی کو وہ نقصان سامنے آیا جس کے بعد والدین تمباکو نوشی بالکل ترک کردیں گے۔
سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو طبی ماہرین متعدد بار سنگین نتائج سے متنبہ کرتے آئے ہیں کہ اس بری لت کے باعث انسانی جسم پر جان لیوا نقصانات کا اندیشہ ہے تاہم پہلی بار محققین نے سگریٹ نوشی کا ایسا نقصان بیان کیا جس کے بعد خصوصاً حاملہ خواتین سگریٹ نوشی کی عادت ترک کردیں گی۔
جاپان کے طبی ماہرین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایسی خواتین جو حمل کے دوران سگریٹ نوشی کرتی ہیں اُن کے ہاں ’بہرے‘ یعنی قوتِ سماعت سے محروم بچوں کی پیدائش کے امکانات ڈھائی گناہ حد تک بڑھ جاتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچوں کی پیدائش سے چار ماہ تک کی عمر کے بچوں کے پاس سگریٹ پینے سے اُن کے بہرے ہونے کے خطرات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔
ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ چار ماہ تک کے بچوں کے پاس اگر والدین سگریٹ نوشی کریں تو اُن کی قوتِ سماعت 30 فیصد حد تک متاثر ہوتی ہے کیونکہ سگریٹ میں موجود نکوٹین بچوں کے پیغام رساں خلیوں میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بچوں کے پیغام رساں خلیوں کی حساسیت سگریٹ کے زہریلے دھوئیں کو برداشت نہیں کرتی جس کی وجہ سے اُن کے دماغ اور کانوں کے درمیان کا سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کوجی کاواکامی کا کہنا ہے کہ ’تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دورانِ حمل جو خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں اُن کے بچے پیٹ اور پھیپھڑوں میں دھواں بھرنے کی وجہ سے دماغی طور پر کمزور پیدا ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ اُن کو سماعت کا مسئلہ بھی پیش آتاہے‘۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ حمل کے دوران خواتین اگر اپنے بچوں کی صحت چاہتی ہیں تو وہ بری لت سے چھٹکارا حاصل کریں اور بالخصوص چار ماہ تک کے بچوں کے پاس سگریٹ نوشی نہ کریں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, بچوں, سماعت, سگریٹ, سے, صحت, عادت, ماہرین, محروم, نوشی, وارننگ, والدین, کردیتی, کو, کی, ہے
Monday, 25 June 2018
سگریٹ نوشی عادت بچوں کو سماعت سے محروم کردیتی ہے، ماہرین کی والدین کو وارننگ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment