https://goo.gl/DGbejs
لاہور ( این این آئی) محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی استعمال کنندہ کے نام پر ہی کرانے کے لیے نئی پالیسی واضح کر دی ،یکم مئی کے بعد گاڑی ٹرانسفر کرانے کے لیے مالک اور خریدار کو خود ایکسائز دفتر جانا پڑے گا،اس حوالے سے ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمر الحسن نے کہا کہ ٹرانسفر ڈیڈ ایکسائز کی جانب سے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کے نام پر جاری ہوگی،
ٹرانسفر ڈیڈ پرنٹ کرکےجاری کرنے سے غلط استعمال کو روکا جاسکے گا۔یکم مئی کے بعد فروخت کنندہ اور خریدار کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی۔ اس سے قبل شہری ٹرانسفر ڈیڈ لے لیتے ہیں لیکن گاڑی پرانے مالک کے نام ہی رہتی ہے، جس سے محکمہ ایکسائز کو ٹرانسفر فیس نہ ملنے کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ ای چالاننگ کے لیے بھی گاڑی کا اصل مالک کے نام پر ہونا ضروری ہے۔ شہری یکم مئی سے پہلے اوپن لیٹر والی گاڑیاں اپنے نام کرالیں، بصورت دیگر پرانے مالک کو ساتھ لائے بغیرگاڑی ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Tuesday, 19 June 2018
محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی استعمال کنندہ کے نام پر ہی کرانے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا،یکم مئی کے بعد گاڑی ٹرانسفر کرانے کیلئے کیا کچھ کرنا ہوگا؟تفصیلات جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment