Monday, 18 June 2018

عرب ملک میں مسلمان آدمیوں کو بڑی پیشکش کر دی گئی

https://goo.gl/ZqSfPZ
متحدہ عرب امارات میں مسلمان آدمیوں کو حکومت کی جانب سے بڑی پیشکش کی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق متحدہ امارات میں غیر شادی شدہ عورتوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے اور یہ فیصلہ حکومت نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کیا ہے. حکومت نے اس مسلے سے نجات پانے کے لیے عربی لڑکوں میں کیا پیشکش کی ہے؟ تفصیل پڑھیں.



متحدہ عرب امارات کی وزارت انفراسٹرکچر نے امارات میں غیر شادی شدہ خواتین کی پریشانی حل کرنے کے لیے اماراتی مردوں کو شاندار پیشکش کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر انفرسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل کونسل کے اجلاس میں اعلان کیاہے کہ جو اماراتی شہری دو شادیاں کریگا اس کو ہاؤس الاؤنس ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بیوی کے لیے وہی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پہلی بیوی کے لیے دی جاتی ہیں ۔

فیڈرل کونسل کے ایک اور رکن کا کہناتھا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے اس سے امارات میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی آئے گی ۔ ایسی خواتین کی عمر تیس سال سے زائد ہوجائے تو شادی ہونا مشکل ہو جاتی ہے ۔



فیڈرل کونسل میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ دوسری شادی کرنے والی خاتون کو پہلی بیوی کے ساتھ ملحقہ گھر دیا جائے لیکن اس تجویز کو مسترد کردیا گیا کہ اس سے دوسری شادی کرنے والی خاتون کا حق مارا جائے گا۔ اماراتی شہری کی دوسری بیوی کو بھی وہی سہولیات ملیں گی جو پہلی بیوی کو ملتی ہیں ۔
Urdu Khabrain
dailynajat, Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آدمیوں, انٹرنیشنل, بڑی, دی, عرب, مسلمان, ملک, میں, پیشکش, کر, کو, گئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...