Thursday, 14 June 2018

زندہ کتے جلا کر مریدوںکو ان کی راکھ کھلائی جاتی ہے، حضرت عیسیٰ ؑ کے جیسے معجزات کا دعویٰ، مریدنی کس لئے رکھی ہوئی ہے؟؟ایک اور پیر سامنے آگیا

https://goo.gl/tVZGZW
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر کم شرح تعلیم کی وجہ سے ضعیف الاعتقادی کی قباحت عام ہے ۔ان پڑھ اور توہم پرست لوگوں کی بہتات سے ایسے لوگوں کی چاندی ہوجاتی ہے جو سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر انھیں ان کی جمع پونجی سے محرو م کرتے رہتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے نہ صرف دولت کے انبار لگا لیتے ہیں بلکہ چمک کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ میں بڑھا لیتے ہیں تاکہ کوئی بھی انھیں ہاتھ نہ ڈالا سکے۔ ایک قومی روزنامے بھی ایسی ہی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایک عیاش طبع جعلی پیر کے غیر شرعی کارناموں کا ذکر ہے ۔رپورٹ کے مطابق چاہ نوناں والا چک آر ایس میں جعلی پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکار نے جادو ٹونے کیلئے دو کتے زندہ جلا دیے اور راکھ اپنے ماننے والوں کو کھلادی۔

اس نے ایک مریدنی بھی رکھی ہوئی ہے جس سے بغیر نکاح ہی اس کے تعلقات قائم ہیں ۔جبکہ خود وہ اپنی دو بیویوں اور بچوں کو گھر سے نکال چکا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اسے (نعوذ با اللہ) حضرت عیسیٰ ؑ جیسی کرامات حاصل ہیں۔ اہل علاقہ نے بااثر جعلی پیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, ان, جاتی, جلا, جیسے, حضرت, راکھ, زندہ, عجیب و غریب, عیسی, مریدوںکو, کتے, کر, کھلائی, کی, کے, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...