Thursday, 14 June 2018

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن

https://goo.gl/NZMoyN
ٹیم منیجمنٹ پر امید ہے کہ عماد وسیم اگلے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے، ذرائع . فوٹو : فائل

دبئی: پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی صحت بہتر ہوگئی ہے اورمنیجمنٹ آئندہ میچ میں آل راؤنڈر کی شمولیت کے لئے پر امید ہے۔

اتوار کی رات میچ میں محمد عامر کی گیند پرلاہور قلندرز کے سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم پیچھے کی جانب گر گئے تھے، اس دوران ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد کپتان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ان کی صحت بہتر ہوگئی ہے اور آل راؤنڈر کا آئندہ میچ میں شمولیت کا امکان ہے۔

اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کسی طرح کی انجری کا شکار نہیں ہوئے، اسپتال میں ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, اردو, ایکسپریس, تیزی, جانب, سے, صحتیابی, عماد, وسیم, کراچی, کنگز, کپتان, کھیل, کی, کے, گامزن

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...